ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبریز انصاری معاملے پر بولے وزیر داخلہ مجھے نہیں پتہ کہ عدالت میں کیا ہوا، قانون کرے گا اپنا کام

تبریز انصاری معاملے پر بولے وزیر داخلہ مجھے نہیں پتہ کہ عدالت میں کیا ہوا، قانون کرے گا اپنا کام

Thu, 12 Sep 2019 21:42:18    S.O. News Service

نئی دہلی،12، /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ میں تبریز انصاری لنچنگ (بھیڑ قتل) معاملے کے ملزمان کے خلاف قتل کا الزام ہٹائے جانے پر تنازعہ کو لے کر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جمعرات کو کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا۔انہوں نے اس واقعہ کوبدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ ایکٹ ہے انہوں نے ایک پروگرام سے الگ صحافیوں کو بتایاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت میں کیا ہوا۔میں جانتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہوا، جو بھی مجرمانہ سرگرمی ہوئی، قصورواروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ریڈی نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے اس معاملے پر بات کریں گے۔ مرکزی وزیر سے جب اس معاملے کے 13 ملزمان پر سے قتل کا معاملہ ہٹا کر غیر ارادتا قتل کرنے کے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا۔مرکزی وزیر نے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعات بھاجپا حکمراں ریاستوں میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات مغربی بنگال میں ہو ئے ہیں۔اس طرح کے کئی واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں تمام واقعات بھاجپا کے زیر اقتدار ریاست میں نہیں ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تک یہ کہہ چکے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کہیں نہیں ہونا چاہئے۔ سرائے کیلا-کھرساوا ں میں 17 جون کو ایک ہجوم نے 24 سالہ تبریز انصاری کی وحشیانہ طریقے سے پٹائی کی تھی۔  13 لوگوں کو اس کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں انصاری ستون سے بندھے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور بھیڑ انہیں ’جے شری رام‘ بولنے پر مجبور کر رہی تھی۔منگل کو پولیس نے انصاری لنچنگ معاملے سے منسلک تمام 13 ملزمان پر سے قتل کا الزام ہٹا لیا۔


Share: